‫‫کیٹیگری‬ :
27 February 2018 - 17:08
News ID: 435184
فونت
حجت الاسلام محققی نے تاکید کی؛
رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر نے حوزہ علمیہ کے مصنفین اور صاحبان قلم کے توسط طنزنگاری کو تقویت دینے کی تاکید کی اور کہا: طنز کے وسیلہ سے اسلام کی حاکمیت کو تقویت اور دشمن کی ھمت کو پست کیا جاسکتا ہے ۔
حجت الاسلام و المسلمین محمد مهدی محققی

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر حجت الاسلام و المسلمین محمد مهدی محققی نے حوزہ علمیہ کے طنزنگاروں کی پہلی نشست میں کہ جو رسا نیوز ایجنسی کے کانفرنس حال میں منعقد ہوئی کہا: مغربی کارٹونز کا نشانہ اسلامی اقدار ہیں ۔

انہوں ںے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ تحقیقات اس بات کی بیانگر ہیں کہ اہانت آمیز بعض مغربی کارٹونز پس پردہ اسلام کی ساکھ بگاڑنا چاہتے ہیں اور اسلام فوبیا ، شدت پسندی ، تشدد ، انسانی حقوق کو نادیدہ قرار دینا، غیر عقلی رجحانات کی ترویج میں کوشاں ہیں کہا: مغربی مجلات و مطبوعات اور سائٹیں توہین آمیز کارٹونز کے ذریعہ اسلام کی حقیقت بدل کر پیش کرنے میں مصروف ہیں ۔

حجت الاسلام محققی نے "خیرخواہی اور قصد اصلاح" طنز نگاری کا اہم رکن بتاتے ہوئے رھبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کے کلام کی جانب اشارہ کیا اور کہا: آپ کا کہنا ہے کہ تنقید اور توھین ، تخریب اور بدگوئی میں فرق ہے ، تنقید ایک منصفانہ عمل ہے جسے ایک تنقید کے ماہرین انجام دیتے ہیں ۔

انہوں نے مزید کہا: طنز نگاری میں اس بات پر دھیان رکھنا ضروری ہے کہ مقدسات ، قومی رسم و رواج ، نسلی اور قبائلی نزاکتوں اور ملکی امنیت کو کسی قسم کا نقصان نہ پہونچے ۔

رسا نیوز ایجنسی کے مینجینگ ڈائرکٹر نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ بیگانہ میڈیا جس میدان میں نظام کی سیاسی اور امنیتی طاقت کو کم کرنا چاہتے ہیں طنز نگاری کے ذریعہ نظام کو قدرت عطا کیا جاسکتا ہے کہا: مراجع تقلید اور فقھاء کی نگاہ میں مشرکین کی برائی اور دشمن کے حوصلے پست کرنے کے لئے ان کے عیوب کا اظھار ، حرام نہیں ہے ۔/۹۸۹/ ف۹۷۶

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬